عبرانی کیلنڈر

عبرانی کیلنڈر
نمبر شمار مہینے کا عبرانی نام دنوں کی تعداد
1 نسان (Nissan) 30 دن
2 یار (Lyar) 29 دن
3 سیوان (Sivan) 30 دن
4 تاموز (Tammuz) 29 دن
5 آوو (Av) 30 دن
6 ایلول(Elul) 29 دن
7 تشري(Tishrei) 30 دن
8 چشوان(Cheshvan) 29 یا30 دن
9 کسلیو(Kislev) 29 یا30 دن
10 تیوت(Tevet) 29 دن
11 شیوت(Shevat) 30 دن
12 ادار اول(Adar I) 30 دن
13 ادار یا ادار دوم(Adar / Adar II) 29 دن

عبرانی کیلنڈر ( عبرانی: הַלּוּחַ הָעִבְרִי) یہودیت میں سال کے مہینوں اور دنوں کے حساب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس سے توراح ( یہودی عبادات کے دن اور اوقات)، یہودی چھٹیوں کے دن، یارزیت (مرنے والوں کی برسی اور ان سے متعلق دعا)، اور مذہبی کتابوں کے مطالعہ کے وقت کا اندازا لگایا جاتا ہے۔ دنوں کے اندازا کے لیے دو طریقہ کار رائج ہیں، ایک 70ء میں پہلی رومی یہودی جنگ میں دوسرے ہیکل کی تباہی سے پہلے کا جو چاند کی شکلوں کو دیکھ کر دنوں کے حساب کا ہے اور دوسرا موسی بن میمون کے اصول پر وضع کردہ طریقہ ہے جو 70ء سے 1178ء تک کے عرصہ میں مرتب کیا گیا۔

موجودہ کیلنڈر کی بنیاد lunisolar calendar) ہے جو چینی کیلنڈر کی طرز پر مرتب ہے، جس میں دنوں کا حساب چاند کی شکلوں پر اور سالوں کا حساب سورج کے چکر پر کیا جاتا ہے، جو ایک طرف تو خالص اسلامی کیلنڈر سے مختلف ہے اور دوسری طرف گریگوری کے خالص شمسی کیلنڈر سے بھی۔ قمری سال کے شمسی سال سے 11 دن کے فرق کی وجہ سے عبرانی کیلنڈر 19 سال کے 235 مہینے کے چکروں کی صورت میں ہے، جس میں ہر دوسرے یا تیسرے سال میں ایک اضافی مہینہ شامل کیا جاتا ہے۔ اس طرح 19 سالوں میں سے سات سال ایسے ہوتے ہیں جن میں ایک مہینہ زیادہ یعنی 12 کے بجائے 13 مہینے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ عبرانی کیلنڈر بحیرہ روم کے مشرقی علاقہ میں مرتب کیا گیا تھا اس لیے موسم شمالی کرہ ارض کے اوقات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

نئے سال کا آغاز

یہودیوں کی مذہبی کتاب مشنا کے مطابق چار نئے سال ہیں، عام شہری معاملات کے لیے سال کا آغاز نسان سے، زراعت اور ہیکل کے کچھ معاملات میں ایلول، مذہبی معاملات میں تشری اور درختوں کے لیے شیوت سے ہے۔ تاہم نئے سال کا آغاز تشری سے کیا جاتا ہے جب ایک سال بڑھایا جاتا ہے، اور نئے سال کا تہوار راس السنہ منایا جاتا ہے۔ یہودیت کی کتابوں تالمود وغیرہ سے اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ دنیا کی تخلیق تشری مہینہ میں ہوئی۔

Other Languages
العربية: تقويم عبري
Afrikaans: Joodse kalender
Alemannisch: Jüdischer Kalender
azərbaycanca: Yəhudi təqvimi
беларуская: Яўрэйскі каляндар
беларуская (тарашкевіца)‎: Габрэйскі каляндар
Esperanto: Hebrea kalendaro
한국어: 히브리력
Bahasa Indonesia: Kalender Yahudi
interlingua: Calendario hebree
македонски: Еврејски календар
Bahasa Melayu: Takwim Ibrani
Nederlands: Joodse kalender
日本語: ユダヤ暦
Nordfriisk: Hebreewsk kalender
norsk nynorsk: Det jødiske året
Simple English: Hebrew calendar
srpskohrvatski / српскохрватски: Hebrejski kalendar
Basa Sunda: Kalénder Yahudi
Türkçe: İbrani takvimi
Tiếng Việt: Lịch Do Thái
ייִדיש: יידישער לוח
粵語: 猶太曆
中文: 希伯來曆