سخانۂ ائتلاف

اصطلاحterm
سخانہ
ائتلاف
باطنی
سخانۂ ائتلاف
حرارت ائتلاف
باطنی حرارت ائتلاف
ائتلافی تبدیلیِ سخانہ

enthalpy
fusion
latent
enthalpy of fusion
heat of fusion
latent heat of fusion
enthalpy change of fusion

سخانۂ ائتلاف سے مراد حرارتی توانائی کی وہ مقدار ہوتی ہے جو کسی بھی مادے کے ایک مول کو ٹھوس سے مائع (یا مائع سے ٹھوس) میں بدلنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ اس کو حرارت ائتلاف بھی کہا جاتا ہے اور اس کو علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے Enthalpy of fussion کہتے ہیں۔ وہ درجۂ حرارت کہ جس پر یہ عمل وقوع پزیر ہوتا ہے اسے نقطۂ پگھلاؤ کہا جاتا ہے۔

آسان الفاظ میں اس بات کو یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ جب کسی بھی شے کو حرارت فراہم کی جاتی ہے تو اس کے سالمات کی حرکی توانائی بڑھنے کی وجہ سے اس کا درجہ حرارت بھی بڑھتا ہے اور جب کسی شے سے حرارتی توانائی نکالی جاتی ہے تو اس کے سالمات کی حرکی توانائی بھی کم ہوتی ہے اور اس کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ لیکن اس حرارت کے مہیا کرنے (یا نکالنے) کے دوران ایک مقام ایسا بھی آتا ہے کہ جب مطلوبہ تبدیلی برقرار رکھنے کے لیے اضافی حرارت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی مقام پر وہ شے مائع سے ٹھوس (یا برعکس) تبدیل ہوتی ہے اور اسی مقام کو نقطۂ پگھلاؤ کہا جاتا ہے اور یہی اضافی حرارت وہ حرارت کی مقدار ہوتی ہے کہ جس کو حرارت ائتلاف کہا جاتا ہے۔

Other Languages
Afrikaans: Smeltingswarmte
한국어: 융해열
interlingua: Enthalpia de fusion
lietuvių: Lydymosi šiluma
la .lojban.: manri dujbi'o nejni
magyar: Olvadáshő
Bahasa Melayu: Entalpi pelakuran
Nederlands: Smeltwarmte
日本語: 融解熱
norsk nynorsk: Smeltevarme
oʻzbekcha/ўзбекча: Solishtirma erish issiqligi
português: Calor de fusão
Simple English: Enthalpy of fusion
slovenščina: Talilna toplota
српски / srpski: Топлота топљења
srpskohrvatski / српскохрватски: Toplota topljenja
svenska: Smältvärme
українська: Теплота плавлення
Tiếng Việt: Nhiệt nóng chảy
中文: 熔化热