اشکنازی یہود

اشکنازی یہود
Ashkenazi Jews
(יהודי אשכנז یہودے اشکناز اشکنازی عبرانی)
ویلنا گاؤن
ویلنا گاؤن
ایمی نویتھر
ایمی نویتھر
ہینرک ہینی
ہینرک ہینی
مائر امشیل روتشیلڈ
مارک چاگل
مارک چاگل
موسی ایسرلس
موسی ایسرلس
البرٹ آئنسٹائن
سارہ برنہارٹ
سگمنڈ فرائڈ
سٹینلے کوبریک
حناہ زینس
حناہ زینس
میخائیل بوت وین نک
شولم الیکھیم
شولم الیکھیم
گولڈا مائیر
گولڈا مائیر
فیلیکس مینڈلسوہن
فیلیکس مینڈلسوہن
کل آبادی
(10[1]–11.2[2] ملین)
گنجان آبادی والے علاقے
 ریاستہائے متحدہلاکھ 60 – 50 [3]
Flag of اسرائیل اسرائیل20 لاکھ 80 ہزار[1][4]
 روس1،94،000–50،00،000
 ارجنٹائن3،00،000
 مملکت متحدہ~ 2،60،000
 کینیڈا~2،40،000
 فرانس2،00،00
 جرمنی2،00،00
 یوکرین1،50،000
 آسٹریلیا1،20،000
 جنوبی افریقا80،000
 بیلاروس80،000
 مجارستان75،000
 چلی70،000
 برازیل30،000
 نیدرلینڈز30،000
 مالدووا30،000
 پولینڈ25،000
 میکسیکو18،500
 سویڈن18،000
 لٹویا10،000
 رومانیہ10،000
 آسٹریا9،000
 نیوزی لینڈ5،000
 آذربائیجان4،300
 لتھووینیا4،000
 چیک جمہوریہ3،000
 سلوواکیہ3،000
 استونیا1،000
زبانیں
تاریخی : یدیش
جدید: مقامی زبانیں، بنیادی طور پر: انگریزی، عبرانی، روسی
مذہب
یہودیت، کچھ سیکولر، لادین
متعلقہ نسلی گروہ
دیگر یہودی اور سرزمین شام،[5][6][7][8] اطالوی لوگ، آئیبری قوم اور دیگر یورپی[9][10][11][12][13] سامری قوم،[7] آشوری قوم،[7][8]

اشکنازی (Ashkenazi) جنہیں اشکنازی یہود (Ashkenazi Jews)(عبرانی: אַשְׁכְּנַזִּים‎‎، اشکنازی عبرانی تلفظ: [ˌaʃkəˈnazim]، واحد: [ˌaʃkəˈnazi]، جدید عبرانی: [aʃkenaˈzim, aʃkenaˈzi]; اور יְהוּדֵי אַשְׁכֲּנַז یہودے اشکناز، لفظی معنی ، "جرمنی کے یہود")،[14]بھی کہا جاتا ہے ایسے یہود ہیں جو رومی عہد میں یورپ اور جرمنی کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔ ان علاقوں میں بھی ان لوگوں نے لکھنے پڑھنے اور بودوباش میں عبرانی روایات کو قائم رکھا۔ ان کو مسیحی بادشاہوں کی طرف سے نفرت کا سامنا بھی تھا جو ان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کا سبب بنتا تھا۔ اسی لیے یہ لوگ 18 ء صدی کے  آخر تک معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکے۔

1881ء وسطی یورپ کی یہودی آبادی کا سب سے بڑا حصہ کالے پھر سرخ اور گلابی رنگ سے نمایاں کیے گئے

اشکنازی یہود تارکین وطن کی آبادی  جو یہودیوں کی تارکین وطن کی ایک الگ اور یکجا برادری کے طور پر مقدس رومن سلطنت کے  پہلے ہزاریہ کے اختتام کے وقت وقوع پزیر ہوئی۔ ان   تارکین وطن اشکنازی یہودیوں  کی روایتی زبان  یدیش مختلف بولیوں پر مشتمل ہے۔ اشکنازی تمام تر  وسطی اور مشرقی یورپ میں  پھیلے اور وہاں برادریاں قائم کیں  جو قرون وسطی سے لیکر  حالیہ دنوں تک  ان کے بسنے کے بنیادی علاقے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں ان بے وطنوں کی اپنی ایک علاقائی  اور تارک وطن اشکنازی تشخص پروان چرھنے لگی۔ قرون وسطی کے اخیر میں اشکنازی آبادی کا زیادہ تر حصہ مسلسل جرمن علاقوں سے باہر  پولینڈ اور لتھوانیا  میں (بشمول موجودہ  بیلاروس اور یوکرائن) مشرقی یورپ کی طرف منتقل ہوتاچلا گیا۔ 18ء کے  آخر اور 19ء صدی کے اوائل تک جو یہود جرمنی ہی میں رہے یا واپس جرمنی آئے  انکی  ثقافتی اقدار نے دھارا بدلا- حثکالا (یہودی نشاة ثانیہ) کے زیر اثر  ، جدوجہد آزادی  ، دانشورانہ اور ثقافتی بدلاؤ کے لیے  انہوں  نے آہستہ آہستہ یدش زبان کا استعمال ترک کر دیا اور اپنی مذہبی زندگی اور ثقافتی تشخص کی نئی جہتوں کو پروان چڑھانے لگے -" یورپ میں  قیام کے دوران میں اشکنازیوں نے یورپی ثقافت میں اپنا اہم حصہ ڈالا  اور فلسفہ ، ادب ، آرٹ ، موسیقی اور سائنس کے تمام شعبوں میں  قابل ذکر اور غیر متناسب اضافہ کیا " (ایرک ہوبسبام) – ہولوکاسٹ(مرگ انبوہ)،یعنی  یہودی نسل کشی اور  دوسری عالمی جنگ کے  دوران میں اور تقریباً ساٹھ لاکھ یہود کے بڑے پیمانے پر قتل عام  نے  اشکنازی تارکین وطن کی ثقافت  اور تقریباً ہر اشکنازی یہودی خاندان کو متاثر کیا ۔[15][16][17][18]

گیارہویں صدی عیسوی  تک اشکنازی دنیا کی  کل یہودی آبادی کا تقریباً 3فیصد تھے  ، جبکہ 1931ء کے  اپنے عروج کے دنوں میں دنیا کی کل یہودی آبادی کا 92% شمار کیے گئے ۔ ہولوکاسٹ سے تھوڑا  عرصہ قبل تک یہود کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ستاسٹھ لاکھ تھی۔ اشکنازیوں کی عصری آبادیاتی شماریات وقت کے ساتھ متغیر ہوتی رہتی ہیں جو کم  و بیش ایک کروڑ سے  ایک کروڑ بارہ لاکھ کے درمیان میں رہی۔ سرجیو ڈیلا پرگولا نے سپین اور پرتگال کے وہ یہود( سفاردی )جنہیں 1492ء میں بیدخل کیا گیا اور ( مزراہی) صہیونیت پر یقین رکھنے والے یہود کو سرسری حساب میں شمار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اشکنازی دنیا کی کل یہودی آبادی کا 74 فیصد سے کم ہیں -[19][20][21][21][1][22]

جننیاتی اشکنازی مطالعہ —اشکنازی مادری اور پدری نسب پر تحقیق کرتے ہوئے ان کے  مغربی ایشیائی ماخذ کے اشارے ملتے ہیں - لیکن اشکنازی لوگ اپنی یورپی نسبت کے متعلق ایک مختلف اور بحث طلب سوچ رکھتے ہیں کہ ان میں یورپی جننیات کی ملاوٹ مادری نسبتوں سے ہی آئی ہیں - عام طور پراشکنازی یہود،  سفاردی یہود  کے بر خلاف  ہیں  جووبیرین جزیرہ نما  کے یہودیوں  کی نسل سے ہیں (اگرچہ اس جزیرہ نما میں دوسرے یہودبھی موجود ہیں)۔ان میں کچھ عبرانی حروف کے تلفظ اور مذہبی رسومات کی  ادائیگی میں کچھ اختلافات  ہیں ۔

یہود کے کسمپرسی کے دور کے  خاتمے کی بعد منافقین کو روکنے کے لیے  کسی کے مذہب بدل کر یہودیت اختیار کرنے کو یہود کی جانب سے باقاعدہ تسلیم نہیں کیا جاتا یا اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی جو ایک تاریخی نظریہ ہے جس پر دوبارہ عمل ہو رہا ہے - اور یہ بحث تو کافی عام ہو چکی ہے کہ یہودی کون ہے اور کون نہیں ،چہ جائیکہ اشکنازی یہودی کا تعین کیا جائے، جس کے لیے مذہبی، لسانی، نسلی اور ثقافتی تعریف کے معیار پر پورا اترنا ضروری ہے اب جبکہ زیادہ تر یہودی آبادی مشرقی یورپ سے  امریکا، مغربی اور شمالی یورپ کی جانب ہجرت کر چکے ہیں عہدحاضر سے قبل کی ان کی خود ساختہ تنہائی بھی ختم ہو چکی ہے جس نے انکو ایک الگ ثقافتی مذہبی اور قومی شناخت دی تھی-لفظ اشکنازی اپنی تاریخی ارتقا کے منازل طہ کرنے کیبعد اب دوبارہ اہمیت حاصل کرچکا ہے خاصکر اسرائیل میں جہاں اس لفظ کو اب روایتی معنوں میں نہیں لیا جاتا- دنیا بھر میں اکثر یہودی برادری آج بھی دو کنیساؤں میں منقسم ہے جہاں اشکنازی اور سفاردی روایات کی مطابق عبادت سر انجام دی جاتی ہیں -اگر چہ  یہ امتیاز اب رفتہ رفتہ ختم ہوتا جا رہا ہے لیکن غیر اسرائیلی سفاردی یہود کو ایک الگ مذہبی شناخت اور امتیاز حاصل ہے جبکہ اشکنازیوں نے کھیل، ثقافت ، تنوت نور، اداکاری، سیاست، معاشیات اور صیہونیت میں اپنا مقام بنایا ہے -چنانچہ شائد اسی لیے الحاداور سیاسی محرکات کا وقوع پزیر ہونا اشکنازیوں میں کہیں زیادہ ہے -جبکہ دوسری جانب ایک دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ اسرائیلی اشکنازی اور سفاردی یہود کے خصوصیات غیر اسرائیلی یہود سے قطعا جدا ہیں، اسرائیلی اشکنازی یہود میں روایتیقدامت پسند یہودیت اب بھی موجود ہے اور اسرائیل کی بڑی سیاسی قوتوں میں مذہبی سفاردی پارٹی شاس بھی ہے۔

Other Languages
العربية: يهود أشكناز
فارسی: اشکنازی
Alemannisch: Aschkenasim
aragonés: Axkenazís
azərbaycanca: Aşkenazi yəhudiləri
беларуская: Ашкеназы
беларуская (тарашкевіца)‎: Ашкеназы
български: Ашкенази
català: Asquenazites
Deutsch: Aschkenasim
Ελληνικά: Ασκεναζίτες
español: Asquenazí
Esperanto: Aŝkenazoj
euskara: Askenazi
français: Ashkénaze
galego: Asquenací
հայերեն: Աշկենազներ
hrvatski: Aškenazi
Bahasa Indonesia: Yahudi Ashkenazi
interlingua: Ashkenazi
italiano: Aschenaziti
ქართული: აშქენაზები
Кыргызча: Ашкеназдар
Ladino: Ashkenazim
لۊری شومالی: ٱشکنازی
Latina: Aschenates
latviešu: Aškenazi
magyar: Askenázik
Bahasa Melayu: Yahudi Ashkenaz
norsk: Askenaser
norsk nynorsk: Askenasar
occitan: Ashkenazim
Plattdüütsch: Aschkenasim
português: Asquenazes
română: Evrei așkenazi
русский: Ашкеназы
Simple English: Ashkenazi Jews
slovenčina: Aškenázski Židia
slovenščina: Aškenazi
српски / srpski: Ашкенази
srpskohrvatski / српскохрватски: Aškenazi
svenska: Ashkenazer
Türkçe: Aşkenaz
українська: Ашкеназі
ייִדיש: אשכנזים