اشکنازی یہودی

اشکنازی یہودی
Ashkenazi Jews
(יהודי אשכנז Y'hudey Ashkenaz اشکنازی عبرانی)
ویلنا گاؤن
ویلنا گاؤن
ایمی نویتهر
ایمی نویتهر
ہینرک ہینی
ہینرک ہینی
مائر امشیل روتشیلڈ
مائر امشیل روتشیلڈ
مارک چاگل
مارک چاگل
موسی ایسرلس
موسی ایسرلس
البرٹ آئنسٹائن
سارہ برنہارٹ
سارہ برنہارٹ
سگمنڈ فرائڈ
سٹینلے کوبریک
سٹینلے کوبریک
حناہ زینس
حناہ زینس
میخائیل بوت وین نک
میخائیل بوت وین نک
شولم الیکھیم
شولم الیکھیم
گولڈا مائیر
گولڈا مائیر
فیلیکس مینڈلسوہن
فیلیکس مینڈلسوہن
کُلّ آبادی
10[1]–11.2[2] ملین
وڈی گنتی والے علاقے
 امریکہلاکھ ۶۰ – ۵۰ [3]
Flag of اسرائیل اسرائیل۲۰ لاکھ ۸۰ ہزار[1][4]
 روس۱،۹۴،۰۰۰–۵۰،۰۰،۰۰۰
 ارجنٹائن۳،۰۰،۰۰۰
 برطانیہ~ ۲،۶۰،۰۰۰
 کینیڈا~۲،۴۰،۰۰۰
 فرانس۲،۰۰،۰۰
 جرمنی۲،۰۰،۰۰
 یوکرین۱،۵۰،۰۰۰
 آسٹریلیا۱،۲۰،۰۰۰
 دکھنی افریقہ۸۰،۰۰۰
 بیلاروس۸۰،۰۰۰
 ہنگری۷۵،۰۰۰
 چلی۷۰،۰۰۰
 برازیل۳۰،۰۰۰
 نیدرلینڈز۳۰،۰۰۰
 مالدووا۳۰،۰۰۰
 پولینڈ۲۵،۰۰۰
 میکسیکو۱۸،۵۰۰
 سویڈن۱۸،۰۰۰
 لیٹویا۱۰،۰۰۰
 رومانیہ۱۰،۰۰۰
 آسٹریا۹،۰۰۰
 نیوزی لینڈ۵،۰۰۰
 آذربائیجان۴،۳۰۰
 لتھوانیا۴،۰۰۰
 چیک جمہوریہ۳،۰۰۰
 سلوواکیہ۳،۰۰۰
 اسٹونیا۱،۰۰۰
بولیاں
تاریخی : یدیش
جدید: مقامی زبانیں، بنیادی طور پر: انگریزی، عبرانی، روسی
مذہب
یہودیت، کچھ سیکولر، لادینیت
متعلقہ نسلی ٹولیاں
ہور یہودی تے سرزمین شام،[5][6][7][8] اطالوی لوگ، Iberians اور دیگر یورپی[9][10][11][12][13] Samaritans،[7] Assyrians،[7][8]

اشکنازی (Ashkenazi) جنہاں نوں اشکنازی یہودی (Ashkenazi Jews)(سانچہ:Lang-he-n، اشکنازی عبرانی تلفظ: سانچہ:IPA-he، واحد: سانچہ:IPA-he، جدید عبرانی: سانچہ:IPA-he; اور יְהוּדֵי אַשְׁכֲּנַז Y'hudey Ashkenaz، لفظی معنی ، "جرمنی دے یہودی")،[14]وی کہیا جاندا ہے ایسے یہودی نیں جو رومی عہد وچ یورپ تے جرمنی دی طرف ہجرت کر گئے سن۔ انہاں علاقےآں وچ وی انہاں لوکاں نے لکھن پڑھن تے رہن سہن وچ عبرانی روایتاں نوں قائم رکھیا۔ انہاں نوں عیسائی بادشاہاں دے ولوں نفرت دا سامنا وی سی جو انہاں دی اک جگہ توں دوسری جگہ ہجرت دا سبب بندا سی ۔ اسی لیے یہ لوگ ۱۸ ء صدی دے  آخر تک معاشی طور اتے مستحکم نہ ہو سکے۔

۱۸۸۱ء وسطی یورپ rے یہودی

اشکنازی یہودی تارکین وطن کی آبادی  جو یہودیوں تارکین وطن کی ایک الگ اور یکجا برادری کے طور پر مقدس رومن سلطنت کے پہلے ہزاریہ کے اختتام کے وقت وقوع پزیر ہوئی۔ان   تارکین وطن اشکنازی یہودیوں  کی روایتی زبان   یدیش مختلف بولیوں پر مشتمل ہے۔ اشکنازی تمام تر  وسطی اور مشرقی یورپ میں  پھیلے اور وہاں برادریاں قائم کیں  جو قرون وسطی سےلیکر   حالیہ دنوں تک  ان کے بسنے کے بنیادی علاقے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں ان بے وطنوں کی اپنی ایک علاقائی  اور تارک وطن اشکنازی تشخص پروان چرھنے لگی ۔ قرون وسطی کے اخیر میں اشکنازی آبادی کا زیادہ تر حصہ مسلسل جرمن علاقوں سے باہر  پولینڈ اور لتھوانیا  میں (بشمول موجودہ  بیلاروس اور یوکرائن) مشرقی یورپ کی طرف منتقل ہوتاچلا گیا۔ ۱۸ء کے  آخر اور ۱۹ء صدی کے اوائل تک جو یہودی جرمنی ہی میں رہے یا واپس جرمنی آئے  انکی  ثقافتی اقدار نے دھارا بدلا- حثکالا (یہودی نشاة ثانیہ) کے زیر اثر  ، جدوجہد آزادی  ، دانشورانہ اور ثقافتی بدلاؤ کیلئے  انہوں  نے آہستہ آہستہ یدش زبان کا استعمال ترک کردیا اور اپنی مذہبی زندگی اور ثقافتی تشخص کی نئی جہتوں کو پروان چڑھانے لگے-" یورپ میں  قیام کے دوران اشکنازیوں نے یورپی ثقافت میں اپنا اہم حصہ ڈالا  اور فلسفہ ، ادب ، آرٹ ، موسیقی اور سائنس کے تمام شعبوں میں  قابل ذکر اور غیر متناسب اضافہ کیا " (ایرک ہوبسبام) – ہولوکاسٹ(مرگ انبوہ),یعنی  یہودی نسل کشی اور  دوسری عالمی جنگ کے  دوران اور تقریباً ساٹھ لاکھ یہودیوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام  نے  اشکنازی تارکین وطن کی ثقافت  اور تقریباً ہر اشکنازی یہودی خاندان کو متاثر کیا ۔

گیارہویں صدی عیسوی  تک اشکنازی دنیا کی  کل یہودی آبادی کا تقریبا ۳فیصد تھے  , جبکہ ۱۹۳۱ء کے  اپنے عروج کے دنوں میں دنیا کی کل یہودی آبادی کا ۹۲% شمار کئے گئے .  ہولوکاسٹ سے تھوڑا  عرصہ قبل تک یہودیوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ستاسٹھ لاکھ تھی. اشکنازیوں کی عصری آبادیاتی شماریات وقت کے ساتھ متغیر ہوتی رہتی ہیں جو کم  و بیش ایک کروڑ سے  ایک کروڑ بارہ لاکھ کے درمیان رہی. سرجیو ڈیلا پرگولا نےسپین اور پرتگال کےوہ یہودی( سفاردی )جنہیں ۱۴۹۲ء میں بیدخل کیا گیا اور ( مزراہی) صہیونیت پر یقین رکھنے والے یہودی کو سرسری حساب میں شمار کرتے ہوۓ دعوی کیا کہ اشکنازی دنیا کی کل یہودی آبادی کا ۷۴ فیصد سے کم ہیں-

جننیاتی اشکنازی مطالعہ —اشکنازی مادری اور پدری نسب پر تحقیق کرتے ہوۓ ان کے مغربی ایشیائی ماخذ کے اشارے ملتے ہیں - لیکن اشکنازی لوگ اپنی یورپی نسبت کے متعلق ایک مختلف اور بحث طلب سوچ رکھتے ہیں کہ ان میں یورپی جننیات کی ملاوٹ مادری نسبتوں سےہی آئی ہیں- عام طور پراشکنازی یہودی،  سفاردی یہودیوں کے بر خلاف  ہیں  جووبیرین جزیرہ نما  کے یہودیوں  کی نسل سے ہیں (اگرچہ اس جزیرہ نما میں اور یہودی بھی موجود ہیں).ان میں کچھ عبرانی حروف کے تلفظ اور مذہبی رسومات کی  ادائیگی میں کچھ اختلافات  ہیں ۔

یہودیوں کے کسمپرسی کے دور کے  خاتمے کی بعد منافقین کو روکنے کے لیے  کسی کے مذہب بدل کر یہودیت اختیار کرنے کو یہودیوں کی جانب سے باقاعدہ تسلیم نہیں کیا جاتا یا اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی جو ایک تاریخی نظریہ ہے جس پر دوبارہ عمل ہو رہا ہے- اور یہ بحث تو کافی عام ہو چکی ہے کہ یہودی کون ہے اور کون نہیں ،چہ جائیکہ اشکنازی یہودی کا تعین کیا جائے، جس کے لیے مذہبی، لسانی، نسلی اور ثقافتی تعریف کے معیار پر پورا اترنا ضروری ہے اب جبکہ زیادہ تر یہودی آبادی مشرقی یورپ سے امریکہ، مغربی اور شمالی یورپ کی جانب ہجرت کر چکے ہیں عہدحاضر سے قبل کی ان کی خود ساختہ تنہائی بھی ختم ہو چکی ہے جس نے انکو ایک الگ ثقافتی مذہبی اور قومی شناخت دی تھی-لفظ اشکنازی اپنی تاریخی ارتقاء کے منازل طہ کرنے کیبعد اب دوبارہ اہمیت حاصل کرچکا ہے خاصکر اسرائیل میں جہاں اس لفظ کو اب روایتی معنوں میں نہیں لیا جاتا- دنیا بھر میں اکثر یہودی برادری آج بھی دو کنیساؤں میں منقسم ہے جہاں اشکنازی اور سفاردی روایات کی مطابق عبادت سر انجام دی جاتی ہیں-اگر چہ  یہ امتیاز اب رفتہ رفتہ ختم ہوتا جا رہا ہےلیکن غیراسرائیلی سفاردی یہودیوں کو ایک الگ مذہبی شناخت اور امتیاز حاصل ہے جبکہ اشکنازیوں نے کھیل ، ثقافت ، تنوت نور، اداکاری، سیاست، معاشیات اور صیہونیت میں اپنا مقام بنایا ہے -چنانچہ شائد اسی لئے الحاد اور سیاسی محرکات کا وقوع پزیر ہونا اشکنازیوں میں کہیں زیادہ ہے -جبکہ دوسری جانب ایک دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ اسرائیلی اشکنازی اور سفاردی یہودیوں کے خصوصیات غیر اسرائیلی یہودیوں سے قطعا جدا ہیں ، اسرائیلی اشکنازی یہودیوں میں روایتی قدامت پسند یہودیت اب بھی موجود ہے اور اسرائیل کی بڑی سیاسی قوتوں میں مذہبی سفاردی پارٹی شاس بھی ہے.

مندرجہ ذیل مضمون دی چرچ ٹائمز ۲۴ جنوری ۱۹۹۲ء کوہیو گ مونٹےفیورے (جس کا تعلق مشہور یہودی خاندان مونٹےفیورے سے تھا اور عیسائیت اختیار کی )کیجانب سے شائع ہوا -

قبیلہ خذر کے آثارقدیمہ rی کھدائیrے دوران نکلlj سکہ
یہودی دنیا سفاردی اور اشکنازی میں منقسم ہیں۔ سفاردیوں کا نام سفارد ( ہسپانیہ ، اسپین )میں رهنے کی وجہ سے پڑا پھر انہیں وہاں سے بیدخل کر دیا گیا اور بحیرہ روم کے کنارے اٹلی ،یونان ،ترکی، اور وسطی یورپ میں جابسے ،خوشحال یہودیوں نے انکے معززین سے شادیاں کیں، اور یوں انکی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا حتی کہ بعد میں انہی کی نسلوں کو وہاں سے بیدخل کیا گیا-

اشکنازی مشرقی یورپ کا سب سے بڑا یہودی گروہ ہے ، انجیل انہیں يافث کی اولاد بتاتا ہے جو آرمینیا اور کوہ ارارات کے گرد آباد ہوئے- پچھلی صدی میں روس اور مشرقی یورپ میں یہودیوں کی تعداد زیادہ رہی جو فرانس اور جرمنی سے وہاں دھکیلے گئے اور صدیوں پہلے جن کی ان ملکوں میں اصل تعداد نہ ہونے کے برابر تھی -قرون وسطی میں ترک قبیلہ خذر کی ۱۱ء صدی سے ۱۳ء صدی تک مملکت بحیرہ اسود سے بحیرہ قزوین تک اور قفقاز( کوہ کاف) سے دریائے وولگا تک پھیلی ہوئی تھی- اور وہ فاتح مسلمانوں اور بازنطینی عیسائیوں درمیان پھنسے لیکن مزاحمت کرتے رہے حتیٰ کہ انہوں نے یہودیت اختیار کرکے اشکنازی آبادی میں بہت بڑا اضافہ کیا- مملکت کے خاتمے کے بعد انہوں نے تجارتی راہداریوں پر سکونت اختیار کی اور تجارت شروع کی- کچھ روس میں رہے ، کچھ بلقان گئے ، کچھ لتھوینیا ، پولنڈ اور جرمنی چلے گئے -تمام ثبوت اسی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ مشرقی یورپ کے یہودیوں کا سب سے بڑا ماخذ یہی لوگ ہیں - یدش زبان پولش ، مشرقی جرمن اور عبرانی زبانوں کا آمیزہ ہے جبکہ فرانسیسی اور رهنیش ( مغربی جرمن ) کے الفاظ نہیں ملتے - ان کی طوطہ ناک جیسی مشابہات شامیوں جیسی نہیں البتہ کوہ کافیوں جیسی ضرور ہے -آرتھر کوسٹلر نے ۱۹۷۸ء میں اپنی کتب "The Thirteenth Tribe " .میں ان خیالات کا اظہار کیا تھا جو کہ یہودی عوام کیلئے دشمن کے طعنہ جیسے بدمزہ تھے "خالص یہودی نسل (بنی اسرائیل) جیسی کوئی چیز اب وجود نہیں رکھتی ہر علاقے کے یہودیوں میں وہاں کےغیر یہودی لوگوں کے خدوخال اور اطوار پائے جاتے ہیں - تاریخ اور عمرانیات ملکر اس مشہور خیال کو رد کرتے ہیں کہ موجودہ یہودی خالصتاً تاریخی بنی اسرائیل کی اولاد ہیں - شامیر مغربی کنارے میں روسی نژاد یہودیوں کی آبادکاری میں مصروف ہے، روسی اصل میں ترک خذر قبیلہ کا قتل عام کرتے رہے-ہٹلر کا ہالوکاسٹ (مرگ انبوہ) اصل میں غیر نسلی اسرائیلی یہودیوں کے خلاف رہا .میکسویل ایک نسلی چیک یہودی تھا" .

[15]

Other Languages
Alemannisch: Aschkenasim
aragonés: Axkenazís
العربية: يهود أشكناز
azərbaycanca: Aşkenazi yəhudiləri
беларуская: Ашкеназы
беларуская (тарашкевіца)‎: Ашкеназы
български: Ашкенази
català: Asquenazites
Deutsch: Aschkenasim
Ελληνικά: Ασκεναζίτες
Esperanto: Aŝkenazoj
español: Asquenazí
euskara: Askenazi
فارسی: اشکنازی
français: Ashkénaze
galego: Asquenací
hrvatski: Aškenazi
magyar: Askenázik
հայերեն: Աշկենազներ
interlingua: Ashkenazi
Bahasa Indonesia: Yahudi Ashkenazi
italiano: Aschenaziti
ქართული: აშქენაზები
Кыргызча: Ашкеназдар
Latina: Aschenates
Ladino: Ashkenazim
لۊری شومالی: ٱشکنازی
latviešu: Aškenazi
Bahasa Melayu: Yahudi Ashkenaz
Plattdüütsch: Aschkenasim
norsk nynorsk: Askenasar
norsk: Askenaser
occitan: Ashkenazim
português: Asquenazes
română: Evrei așkenazi
русский: Ашкеназы
srpskohrvatski / српскохрватски: Aškenazi
Simple English: Ashkenazi Jews
slovenčina: Aškenázski Židia
slovenščina: Aškenazi
српски / srpski: Ашкенази
svenska: Ashkenazer
Türkçe: Aşkenaz
українська: Ашкеназі
ייִדיש: אשכנזים